جے یو آئی کا ملک بھر میں حرمت مسجد نبوی اور عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی این پی)جے یو آئی نے ملک بھر میں حرمت مسجد نبوی اور عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا اور کہاکہ مسجد نبویؐ کے تقدس کو پامال کرنے والوں کا ہر محاذ پر تعاقب کریں گے۔اس حوالے سے ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کی جانب سے بیان کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ جے یو آئی کے زیر اہتمام کراچی اور پشاور میں بڑے اجتماعات ہونگے۔اجتماعات سے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے۔

17 مئی بروز جمعرات کراچی میں مزار قائد پر تاریخی جلسہ ہوگا۔ 21 مئی بروز ہفتہ پشاور میں بہت بڑا جلسہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ مسجد نبویؐ کے تقدس کو پامال کرنے والوں کا ہر محاذ پر تعاقب کریں گے۔ا نہوں نے کہاکہ جے یو آئی مذہبی اقدار سمیت عوامی مفاد کے لئے ہر وقت میدان میں ہے۔ کارکن تیاریاں شروع کردیں، نیازی کے جھوٹے بیانیے کو دفن کرنے کا وقت آگیا ہے۔جے یو آئی ہی وہ واحد مذہبی سیاسی جماعت ہے جس نے جمہوریت کے ساتھ ساتھ آئین کی اسلامی دفعات اور شعائر اسلام کا تحفظ کرنا ہے۔اسلم غوری کاکہناتھا کہ جے یو آئی کا پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا مشن ان شا اللہ جاری رہے گا۔

انہوں نے کہاکہ ایک نااہل حکومت کو اقتدار سے علیحدہ کرنے میں جے یو آئی قیادت اور کارکنوں کی جدوجہد کو یاد رکھا جائے گا۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں