اسلام آباد(پی این آئی)موٹروے پولیس نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما کو مبینہ طور پر ٹکر مارنے والی گاڑی کی شناخت کرلی۔ شہباز گل کی گاڑی کو پیش آئے حادثے کی تحقیقات میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔ موٹروے پولیس کے مطابق ٹکر لگنے کے بعد گاڑی کا ڈرائیور رکنے کے بجائے فرار ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ گاڑی کے مالک کی بھی شناخت کرلی ہے، متعلقہ افراد تک جلد پہنچ جائیں گے۔ موٹروے حکام کے مطابق موٹروے کے افسران پر مشتمل ٹیم اس معاملے کی تحقیقت کر رہی ہے۔
خیال رہے کہ لاہور سے اسلام آباد جاتے ہوئے شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔اس حادثے کو انہوں نے خود پر قاتلانہ حملہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ مجھ پر قاتلانہ حملہ کروانے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ اپنے مولا اور قوم کی دعاؤں کی وجہ سے زندہ ہوں۔ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے بھی تحریک انصاف کے رہنما کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں