عمران خان کی فیک ویڈیوز بنوالی گئیں، شیریں مزاری نے ن لیگ پر سنگین الزام عائد کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری چیئرمین تحریک انصاف کی ممکنہ فیک ویڈیوز کے معاملے پر برس پڑیں۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیریں مزاری نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) ایک بار پھر اپنے پرانے بھونڈے طریقوں پر واپس آچکی ہے، اس بار انہوں نے غیر ملکی ٹیکنالوجی کے ذریعے عمران خان کے خلاف نازیبا ویڈیوز تیار کی ہیں۔ یہ( ن) لیگ کی پالیسی کا بنیادی جزو ہے

 

 

آپ کو یاد نہیں کہ انہوں نے بے نظیر بھٹو کی جعلی تصاویر جہازوں کے ذریعے پھنکوائی تھیں، اب یہ دوبارہ وہی کچھ کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے شہباز شریف کو “کرائم منسٹر” اور امریکی سازش کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ جو بھی کرلیں اب لوگ امپورٹڈ حکومت کے خلاف کھڑے ہوچکے ہیں، ریاست واضح کرے کہ وہ قوم یا امریکہ کی رجیم چینج کی سازش میں سے کس کے ساتھ کھڑی ہے؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں