توہین مذہب مقدمہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل کی گرفتاری روک دی

اسلام آباد (پی این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی گرفتاری سے روک دیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے اپنے وکیل فیصل چوہدری کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ میرے خلاف جھوٹی اور من گھڑت ایف آئی آر درج کی گئی، اپنے خلاف درج مقدمے میں شامل تفتیش ہونے کو تیار ہوں لہٰذا حفاظتی ضمانت منظور کرکے متعلقہ عدالت میں

پیش ہونے کا موقع دیا جائے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل کی درخواست پر سماعت کی اور ان کے وکیل سے استفسار کیا کہ شہبازگل کہاں پرہیں؟ اس پر فیصل چوہدری نے بتایا کہ وہ 28 اپریل کو امریکا گئے اور 4 مئی کو ان کی واپسی ہے۔فیصل چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ شہباز گل کے خلاف فیصل آباد، اٹک اور جہلم سمیت دیگرشہروں میں مقدمات درج کییگئے،انہیں سیاسی طور پر انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، درخواست گزار عدالت کے سامنے پیش ہونا چاہتے ہیں

، ان کی واپسی کا ٹکٹ درخواست کے ساتھ لگایا ہے وہ 4 مئی واپس آئیں گے۔عدالت نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کے دلائل سننے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شہباز گل کی گرفتاری سے روک دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں