فرح گجر کتنی طاقتور ہے؟ سینئر صحافی نجم سیٹھی کا انکشاف

لاہور (پی این آئی) تجزیہ کار نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ فرح گوگی اتنی طاقتور ہیں کہ انہوں نے اپنی ترجمانی کیلئے سابق وزیر اعظم کو رکھا ہوا ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں نجم سیٹھی نے کہا “آپ فرح گوگی کی مقبولیت، طاقت اور اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگا لیں کہ اُس نے ایک سابق وزیراعظم اور مسلم امہ کا لیڈر اپنی ترجمانی کے لیے رکھا ہوا ہے۔

 

“خیال رہے کہ سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان پر سابق دور حکومت میں کرپشن کے الزامات ہیں۔ ان کے خلاف نیب نے بھی تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔ اس سارے ہنگامے میں عمران خان نے آج ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ” ان لوگوں کومیرے خلاف کچھ نہیں ملتا ، میری اہلیہ کے نام پر کوئی اکاؤنٹ یا جائیداد نہیں ہے لہٰذا انہوں نے اس کی دوست کے خلاف مقدمہ درج کر کے انتقامی کارروائی کی ، وہ بالکل بے قصور ہیں، رئیل اسٹیٹ کے اندر جس طرح پیسہ آیا، اس شعبے سے وابستہ لوگوں سے پوچھیں، یہ کوئی جرم نہیں ۔ “

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں