ہم حکومت میں واپس آرہے ہیں، شہباز گل نے افسران کو تنبیہہ کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ پتہ ہونا چاہیے کہ ہم حکومت میں واپس آرہے ہیں اور یہ پہلے والی تحریک انصاف نہیں ہوگی۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر آئینی کام کرنے والے افسران کو پتہ ہونا چاہیے کہ ہم حکومت میں واپس آرہے ہیں۔

 

شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اب یہ پہلے والی تحریک انصاف نہیں ہوگی اور شریفوں کے کہنے پر غیر قانونی کارناموں کی سزا اور جزا مدتوں یاد رہے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں