اے این پی نے سرکاری عمرے کی دعوت سے معزرت کر لی، سعودی عرب جانے والے وفد میں شامل نہیں ہوں گے

پشاور (پی این آئی) عوامی نیشنل پارٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ سعودی عرب کے پہلے سرکاری دورے اور عمرے پر جانے سے معذرت کر لی ہے۔ اے این پی کے سینئر رہنما اور خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ سرکاری سطح پر عمرے کی ادائیگی ہماری روایات میں شامل نہیں، عمرے کی ادائیگی کی دعوت دینے پر وزیراعظم کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، دینی فریضے کی ادائیگی انفرادی عمل ہے،

دینی فریضے پہلے بھی ادا کیے ہیں اور ادا کرتے رہیں گے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما امیر حیدر ہوتی نے مزید کہا کہ امید کرتے ہیں نئی حکومت پوری سیاسی لیڈر شپ کو اعتماد میں لے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں