فرح گوگی نے ایک ارب سے زائد کی زمین 50 کروڑ میں خرید لی

اسلام آباد(آئی این پی)سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کا کروڑوں روپے کی قیمتی اراضی خریدنیکا انکشاف ہوا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق فرح گوگی نے کروڑوں روپے کی قیمتی اراضی پنجاب میں خریدی، فرح گوگی نے 200کنال سے زائد اراضی محض 50کروڑ روپے میں خریدی،

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ 200کنال اراضی پنجاب میں ایک رئیل اسٹیٹ کے مالک سے خریدی گئی ہے، زمین نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے مالک نے فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کے نام منتقل کی،دستاویز کے مطابق قیمتی زمین دو مختلف مواقع پراگست 2020 اور مارچ 2021میں فرح کے نام منتقل ہوئی، پہلے اگست 2020میں 100کنال ایک مرلہ زمین منتقل کی گئی جس کی قیمت 25کروڑ 1لاکھ 25ہزار لکھی گئی،دستاویز کے مطابق مارچ 2021میں 100کنال 5مرلے زمین ایک بار پھر فرح کے نام منتقل کی گئی، دوسری بار منتقل شدہ زمین کی کاغذات میں قیمت 25کروڑ 6لاکھ 25ہزار درج ہے،رئیل اسٹیٹ ماہرین کے مطابق زمین دراصل ایک ارب روپے سے زائد مالیت کی ہے۔ واضح رہے کہ بشری بی بی کی دوست فرح خان عمران خان کی حکومت ختم ہونے سے چند روز قبل دبئی جاچکی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں