عون چوہدری کے لیپ ٹاپ میں عمران خان کیخلاف کیسا مواد موجود ہے جس پر انہیں وزیراعظم کے مشیر کا عہد ہ ملا؟ سینئر صحافی کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) عون چوہدری کے لیپ ٹاپ میں کون سی ویڈیوز ہیں جو کچھ دن میں ریلیز ہونے والی ہیں، اس بات کا انکشاف معروف صحافی ارشاد بھٹی نے نجی ٹی وی پروگرام میں کیا، ان کاکہنا تھا کہ میں نے کہا تھا کہ یہ کمپنی زیادہ دن نہیں چلے گی، عطا تارڑ صاحب عون چوہدری کے بارے میں کہتے تھے اس موقع پر اینکر کاشف عباسی نے ویڈیو کلپ چلوا دیا

 

جس میں عطا تارڑ عون چوہدری کے بارے میں کہہ رہے تھے کہ عون چوہدری ڈرگ سپلائی کرتے ہیں ان کو پنجاب کابینہ میں بٹھایا ہواہے انکے خلاف بھی کوئی پرچہ قائم ہو گا یہ میں آج مطالبہ رکھنا چاہتاہوں، اس ویڈیو کلپ کے بعد ارشاد بھٹی نے کہاکہ یہ پنجاب کابینہ میں مشیر تھے لیکن عطا تارڑ صاحب جو ڈپٹی سیکرٹری جنرل ہیں مسلم لیگ کے اخلاقیات کے اعلیٰ مقام پر پہنچے ہوئے ہیں وہ کہہ رہے تھے کہ یہ پنجاب اور مرکز کی ایلیٹ کو منشیات سپلائی کرتے ہیں۔ عون چوہدری اب شہباز شریف کے مشیر بنائے گئے ہیں اور مشیر کیوں بنے ہیں اس بارے میں بتایا جا رہاہے کہ ان کے پاس ایک لیپ ٹاپ ہے جس میں عمران خان کے خلاف مواد ہے، کچھ آڈیوز اور ویڈیوز ہیں جو آنے والے دنوں میں عمران خان کے خلاف استعمال ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close