اگر فارن فنڈنگ میں نا اہل کردیا گیا تو کیا ہوگا؟ عمران خان کا دبنگ اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں کچھ ہے ہی نہیں۔ٹوئٹر سپیس پر گفتگو کے دوران عمران خان سے سوال پوچھا گیا کہ اگر آپ کو فارن فنڈنگ کیس میں نا اہل کردیا جاتا ہے تو آپ کا آئندہ لائحہ عمل کیا ہوگا اور کارکنوں کیلئے کیا پیغام ہوگا؟ اس سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ اس کیس میں کوئی چیز نہیں ہے۔

 

اگرچہ انہیں الیکشن کمیشن کے اوپر کوئی اعتماد نہیں ہے لیکن اس کیس میں فارن فنڈنگ ہے ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آرڈر دیا تھا کہ تمام پارٹیوں کی فنڈنگ ایک ساتھ دیکھی جائے لیکن صرف پی ٹی آئی کے کیس کو ہی دیکھا جا رہا ہے، ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹ رہے کیونکہ ہم نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں