آرٹیکل 63 اے کی تشریح، سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(آئی این پی) سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63اے کی تشریح کے لیے دائر صدارتی ریفرنس سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ 18اپریل کو سماعت کرے گا۔سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کے بعد حکومتی اراکین کی جانب سے وفاداری بدلنے پر ممکنہ نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں آئین کی دفعہ 63 اے کی تشریح کے لیے ریفرنس دائر کیا گیا تھا

جس کی منظوری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دی تھی۔اس حوالے سے انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریفرنس سے متعلق 4 سوالات اٹھائے تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں