اسلام آباد ہائی کورٹ کا الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے لیے ڈیڈ لائن دے دی

اسلام آباد (آئی این پی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کیس کا 30روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔فارن فنڈنگ کیس کا ریکارڈ اکبر ایس بابر کو دینے سے روکنے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی گئی، اکبر ایس بابر کو ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کی کارروائی سے الگ کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی اکبر ایس بابر کے خلاف درخواست خارج کردی، عدالت نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کیا تھا، الیکشن کمیشن نے 25جنوری اور 31جنوری کو پی ٹی آئی کی دائر درخواستیں مسترد کردی تھیں۔ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس نومبر 2014سے الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں