عدم اعتماد پر ووٹنگ، حکومتی ارکان کا واک آؤٹ، علی محمد خان کیوں بیٹھے رہے؟ بڑی خبر آ گئی

اسلام آباد(پی این آئی)تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ میں بڑا بریک تھرو ہو گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے عہدے سے اچانک استعفیٰ دیدیا۔ ایازصادق نےاسپیکر قومی اسمبلی کی کرسی سنبھالی تو تحریک انصاف اور اتحادی ارکان اسمبلی نے اپنی نشستوں سے واک آئوٹ کر دیا۔ایاز صادق نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل پوچھا کو ن وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں ہے ۔

 

اس موقع پر تمام اپوزیشن ارکان نے ’ہاں‘کی آوازیں لگائیں۔پھر ایاز صادق نے پوچھا کون وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں نہیں تو حکومتی نشستوں پر موجود واحد رکن اسمبلی اور پارلیمانی امور کے وزیر ’علی محمد خان ‘نے کہا میں اس تحریک کے حق میں نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں