وزیراعظم عمران خان آج شام ایک اہم اعلان کریں گے

اسلا م آباد (پی این آئی)تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج شام ایک اہم اعلان کریں گے۔فیصل جاوید نے ٹویٹر پیغام میںکہا ہے کہ ’’عمران خان کو چیلنجز کا سامنا کرنا آتا ہے،بظاہر اپوزیشن کو لگ رہا ہےکہ وہ جیت چکے ہیں مگر ایسا ہے نہیں،وہ ہار چکے ہیں،مٹھائی پھر ضائع۔ فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ الفاظ یاد رکھیے گا’آنے والا وقت بتائے گا انشاء اللہ‘۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ قوم نے فیصلہ کرلیا ہے،کپتان آج شام ایک اہم اعلان کرینگے،وہ اپنی قوم کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں