فرح خان سے مانیکا خاندان کا کیا تعلق ہے؟ خاتون اول بشریٰ بی بی کے بیٹے نے واضح کر دیا

لاہور (پی این آئی) خاتون اول بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کا فرح خان سے متعلق تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا۔موسیٰ مانیکا نے کہا کہ فرح خان سے مانیکا خاندان کا کوئی لینا دینا نہیں۔انہوں نے کہا کہ فرح خان رہائش کیلئے دبئی چلی گئی ہیں، ہمارے خاندان کا فرح خان کی کسی ڈیل سے تعلق نہیں۔

 

موسی مانیکا نے مزید کہا کہ فرح خان نے وزیراعظم اور میری والدہ کے ساتھ اچھا نہیں کیا۔علاوہ ازیں ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح شہزادی المعروف فرح خان تین اپریل کو دبئی پہنچ چکی ہیں۔ وہ لاہور سے غیر ملکی پرواز ای کے 623 سے دبئی پہنچیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں