اسلام آباد (پی ٹی آئی) سابق وزیر دفاع اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما پرویز خٹک نے عوام کو مزید سرپرائزز کا اشارہ دے دیا ہے۔ اس حوالے سے پرویز خٹک نے گزشتہ روز اسمبلی تحلیل ہونے اور قومی اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد کے مسترد ہونے کے بد ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا۔ اپنے ٹوئٹ میں پرویز خٹک نے کہا کہ ’کیا آپ سب نے سرپرائز کو انجوائے کیا؟ مزید سرپرائزز کے لیے بھی تیار رہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ ملک میں قومی اسمبلی ختم اور وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، ملک میں آئینی بحران پیدا ہوگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کو پاکستان کے اندرونی معاملات، پارلیمانی کارروائی میں بیرونی مداخلت اور غیر آئینی قرار دیتے ہوئے مسترد کرتے ہوئے اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں