قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد(آئی این پی) قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پیر کو آج الیکشن کمیشن میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔صوبائی الیکشن کمشنرز اور دیگر متعلقہ افسران کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اجلاس میں قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد کی صورتحال کاجائزہ لیا جائے گا جبکہ 3 ماہ کے اندر انتخابات کرانے سے متعلق الیکشن کمیشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں