شیروانیاں سلوانے والوں کو پاجامے نہیں مل رہے، فواد چوہدری کا لہجہ تلخ ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قانون چوہدری فواد حسین کی پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ والوں سے ہمدردی ہے، ایک فیملی ٹی ٹیز میں ملوث ہے، باپ کہتا ہے میں نے ملک کا وزیراعظم بننا ہے، بیٹا وزیراعلیٰ بننے کا خواب دیکھ رہا ہے، چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ان لوگوں میں کوئی شرم ہی نہیں ہے، یہ اپنے آپ کو مغلیہ فیملی سمجھتے ہیں، چوہدری فواد حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام ان لوگوں سے نفرت کرتے ہیں،

چوہدری فواد حسین نے کہا کہ کئی ایسے لوگ ہیں جنہوں نے شیروانیاں سلوائی ہیں لیکن انہیں پاجامے نہیں مل رہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں