ترین گروپ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، مزید تین رہنمائوں نے ساتھ چھوڑ دیا

لاہور (پی این آئی )پنجاب میں وزارت اعلیٰ کیلئے جوڑ توڑ کا سلسلہ عروج پر ہے ، حمزہ شہباز کے ساتھ ملاقات میں شریک ترین گروپ کے3 رہنماؤں نے ساتھ چھوڑ دیا ، پرویز الہیٰ کے پاس پہنچ گئے ۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی حمایت پر ترین گروپ کے3 ارکان ساتھ چھوڑ گئے ہیں ، تینوں اراکین حمزہ شہباز کے ساتھ ملاقات میں شریک تھے۔

ساتھ چھوڑ جانے والوں میں ترین گروپ کے رفاقت گیلانی ، عبدالحئی دستی اور امیرمحمد خان شامل ہیں، ترین گرو پ کے3 مزید اراکین کی جانب سے حکومتی امیدوار کی حمایت کا امکان ہے ۔ جہانگیر ترین گروپ کے ان 3 رہنماؤں نے مونس الہیٰ سے ملاقات کی ہے ، تیوں پرویز الہیٰ کے حق میں ہیں، پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی عبدالحئی ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے کیونکہ عبدالحئی دستی کی رکنیت الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کروانے کے باعث معطل کر رکھی ہے ، عبدالحئی دستی گوشوارے جمع کروانے تک ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں