حمزہ شہباز یا پرویز الٰہی ۔۔ کس کو سپورٹ کریںگے؟ علیم خان گروپ نے بھی فیصلہ کر لیا

لاہور(پی این آئی)علیم خان نے اپنے 9 ارکان سمیت وزارت اعلیٰ پنجاب کے لیے اپوزیشن کے نامزد امیدوار حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کردیا۔لاہور میں اپوزیشن کے نامزد امیدوار حمزہ شہباز نے علیم خان سے ملاقات کی، اس دوران علیم خان نے اپنے 9 ارکان سمیت ان کی حمایت کا فیصلہ کیا۔

 

 

اس سے قبل جہانگیر خان ترین گروپ بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز کی حمایت کا باضابطہ اعلان کرچکا ہے۔پنجاب اسمبلی نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کل کرے گی، سپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے کل 3 اپریل کا دن مقرر کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں