جہاد میں سب کچھ جائز ہے ، وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان نے آڈیو کی تصدیق کر دی

اسلام آباد (پی این آئی )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی ایک مبینہ آڈیوسامنے آئی ہے جس کے مطابق وہ ہدایت دے رہے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کا حکم ہے کہ منحرف اراکین اور امریکا کیخلاف ریلیاں نکالی اور نعرے بازی کی جائے ۔اس حوالے سے چیف منسٹرخیبر پختونخواہ محمود خان کا بیان سامنے آگیا ہے انہوں نے آڈیو کی تصدیق کر دی ہے اور کہا ہے کہ جہاد میں سب کچھ جائز ہے ۔ واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر غریدہ فاروقی نے

خیبر پختونخواہ کے وزیراعلی محمود خان کی مبینہ آڈیو شیئر کرتےہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’’وزیراعلی خیبرپختونخوا کی آڈیو لیک ہو گئی!! جس میں وہ اپنےصوبےکے وزراءکو امریکہ کیخلاف ریلیاں نکالنے کو تو کہہ رہے ہیں، لیکن منحرف ایم این ایز کیخلاف تشدد پر بھی اکسا رہے ہیں ، سیکیورٹی خطرہ ۔ ان 18مردو ایم این ایز کی تصویریں نکالیں ، ان کو بھی امریکہ کیساتھ غدار،ایجنٹ کالیبل لگائیں۔ پرائم منسٹر کاحکم ہے۔ کچھ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آڈیو میں کہا جارہا ہے کہ

وزیراعظم کا حکم ہے کہ جمعہ کی نماز کے بعد امریکا کیخلاف ریلی نکالیں اور غداربلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ جیتنے پر شکرانے کا بھی کہیں، اس کی ویڈیوز وزیراعظم کو بھجوانی ہیں کیونکہ یہ ان کا حکم ہے۔آزاد ذرائع نے کہا ہے کہ یہ تصدیق نہیں ہو سکی کہ یہ آڈیو واقعی وزیراعلی خیبر پختونخواہ کی ہے تاہم سینئر اینکر پرسن غریدہ فاروقی سمیت دیگر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اسے وزیراعلی کے پی کے سے منسوب کیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں