عمران خان نے  45 منٹ کی تقریر میں 213 بار اپنا ذکر کیا 88 بار میں،  16 بار مجھے، 11 بار میرا اور14 بار اپنا نام لیا، نیوز چینل کی رپورٹ

اسلام آباد (پی این آئی )وزیر اعظم عمران خان کے گزشتہ روز قوم سے کیے گئے براہ راست خطا ب کے دوران میں میں، میرا، مجھے اور عمران خان کی تکرار ہی سنائی دیتی رہی۔ وزیر اعظم نے گزشتہ روز قوم سے 45 منٹ خطاب کیا لیکن اس خطاب کے دوران وہ میں، میرا، مجھے اور عمران خان کی تکرار ہی کرتے رہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عمران خان نے 45 منٹ کی تقریر میں 213 بار اپناہی ذکر کیا، دوران خطاب عمران خان نے 88 بار میں، 16 بار مجھے، 11 بار میرا اور اپنا نام 14 بار لیا۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے براہ راست خطاب کیا تھا جس میں انہوں نے مراسلے والے ملک کا ذکر کرتے ہوئے ’امریکا‘ کا نام لیا اور پھر غلطی کا احساس ہونے پر رکے اور کہا کہ نہیں باہر سے ملک کا نام مطلب کسی اور ملک سے باہر سے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں