وزارت اعلیٰ کے لیے پرویز الہٰی کے نمبر پورے ہو گئے، حمایت کرنے والوں میں کون کون شامل؟

لاہور (پی این آئی) ق لیگ کے سینئر رہنما اور وزیر قانون پنجاب محمد راجہ بشارت ے دعویٰ کیا ہے کہ پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے لئے نمبر پورے ہو گئے ہیں۔ آج پنجاب میں بدلتی سیاسی صورتحال پر صوبائی وزرا کا اجلاس ختم ہوگیا، اجلاس کے بعد راجہ بشارت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناراض اراکین بھی چوہدری پرویز الٰہی سے رابطے میں ہیں، ان کی حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ جو چند ناراض اراکین ہیں وہ بھی جلد پرویز الٰہی کے ساتھ ہوں گے، جہانگیر ترین گروپ سے بھی رابطے میں ہیں،جلد مثبت پیش رفت ہوگی۔ صوبائی وزرا نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ کے افراد بھی پرویز الٰہی کے ساتھ ہیں۔ اس حوالے سے چوہدری ظہیرالدین نے کہا کہ جو صورتحال دیکھ رہے ہیں پرویز الٰہی کے پاس نمبر پورے ہیں۔ دوسری جانب ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل کرنے کے مشن پر نکلے چوہدری پرویز الٰہی چھینہ گروپ سے ملاقات کے لیے ماڈل ٹاون پہنچے اور باضابطہ حمایت کی درخواست کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں