مرکز کے بعد گلگت بلتستان میں بھی تبدیلی لانے کی تیاریاں۔۔سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے اعلان کردیا

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کا کہنا ہےکہ مرکز میں تبدیلی آئی تو گلگت بلتستان میں بھی تبدیلی آئےگی۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں مسلم لیگ ن کے رہنما حافظ حفیظ الرحمان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان حکومت میں شامل 8 آزاد ارکان ن لیگ سے رابطے میں ہیں، پی ٹی آئی کےگلگت بلتستان میں 7 ارکان کو جعلی طریقے سے جتوایا گیا۔حافظ حفیظ الرحمان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں تحریک انصاف، مقبول جماعت نہیں، اسلام آباد میں دھکا لگا تو گلگت بلتستان میں کوئی سہنے والا بھی نہیں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں