آپکو بڑی بریکنگ نیوز دوں گا، وزیراعظم عمران خان نے کونسا کارڈ سینے سے لگا کر رکھا ہوا ہے؟ سینئر صحافی کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ 23 مارچ بہت بڑا تاریخی دن ہے جب کہ دنیا کی بہترین فون پاکستان کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے بالکل ٹھیک کہا کہ ملک کو فوج نے متحد رکھا،فوج کو کیوں فریق بناتے ہو، سیاستدانوں کو اپنی جنگ خود لڑنی چاہئیے۔کیونکہ بیرونی سازشیں ہیں،اندرونی ایجنٹ موجود ہیں، مولانا فضل الرحمان جیسے لوگ ہیں جو نظریہ پاکستان پر یقین ہی نہیں کرتے۔

 

ہارون الرشید نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی مقبولیت بڑھی ہے۔حکومت کی جہانگیر ترین گروپ سے بات چیت ہو رہی ہے، ہو سکتا ہے کہ عثمان بزدار کو بدل دیا جائے۔راجہ ریاض کا یہ کہنا ہے کہ کرپشن کا پیسہ بنی گالا جاتا ہے، یہ سفید جھوٹ ہے،عمران خان عام طور پر بات کو چھپاتے ہیں۔اس دفعہ کارڈ سینے لگا کر رکھا، کوئی فیصلہ کیا ہوا ہے ،مجھے میسج کیا کہ آپ کو سرپرائز اور بریکنگ نیوز دوں گا۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ اگر انہوں نے چوہدری نثار سے ملاقات کنفرم کی ہے تو یا پھر ان کی شمولیت ہے یا پھر وہ کوئی ایسا اعلان کر سکتے ہیں جس کے غیر معمولی اثرات ہوں گے۔خیال رہے کہ گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اپنے ایک بیان میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے ساتھ ملاقات کا انکشاف کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار سے ملاقات ہوئی ہے،چوہدری نثار سے 40 سال پرانا تعلق ہے،ان سے میری ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔تاہم سابق وزیر داخلہ کی وزیر اعظم سے ملاقات کی تردید کر دی گئی، ترجمان کے مطابق چوہدری نثار گزشتہ 3 دنوں سے اپنے آبائی علاقے میں موجود ہیں، عمران خان سے ملاقات کا کوئی پلان بنا ہے نہ ہی ایسا کوئی ارادہ رکھتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close