20 ارب کما کر دیتے ہیں، ہماری تنخواہ بڑھائیں، وزارت کے ایک محکمے کے ملازمین کا شیخ رشید کو خط

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی وزارت کے ایک محکمے پاسپورٹ آفس کے ملازمین کی جانب سے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو خط لکھا گیا ہے جس میں تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پاسپورٹ آفس کے ملازمین کا شیخ رشید کو لکھے گئے خط میں کہنا ہے کہ سالانہ 20 ارب روپے کما کر دیتے ہیں مگر ہماری تنخواہیں کم ہیں۔ اس حوالے سے پاسپورٹ آفس کے ملازمین کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہماری تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں