گزشتہ رات حکومت کی اتحادی جماعت اور اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان پارلمینٹ لاجز میں ملاقات، کیا طے پایا؟

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کیے جانے کے بعد اپوزیشن جماعتوں اور حکومت کی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان رابطے اور ملاقاتیں مسلسل جاری ہیں۔ اس حوالے سے پارلیمنٹ لاجز میں گزشتہ رات گئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد نے اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ رہنماؤں میں عامر خان، وسیم اختر اور وفاقی وزیر امین الحق شامل تھے۔ جبکہ دوسری جانب سے سردار اختر مینگل، ن لیگ کے احسن اقبال، ایاز صادق، رانا ثنا اللّٰہ، خواجہ سعد رفیق ملاقات میں موجود تھے۔ اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کی جانب سے خورشید شاہ اور سہیل انور سیال ملاقات میں شریک ہوئے۔ یہ بات اہم ہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن آج متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی قیادت سے کراچی میں بہادرآباد مرکز پر ملاقات کرنے والے ہیں۔

وفاق میں حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان اور پی ڈی ایم کے سربراہ کی ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد پر گفتگو کی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں