اسلام آباد(پی این آئی )تحریک انصاف سے منحرف ارکان کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم، اب تک کا بڑا جھٹکا دینے کی تیاریاں۔۔۔ وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ منحرف ہونے والے تمام اراکین تاحیات نااہل ہوں گے۔ ٹویٹر پر جاری پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں اور سات دن کے اندر پوزیشن واضع کرنے کا کہا ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے بعد منحرف ہونے والے ارکان کی نشستوں کو خالی قرار دینے کی کارروائی ہوگی اور تمام اراکین تاحیات نااہل ہوں گے، جب کہ مخصوص نشستوں پر نئے ممبران نامزد کیے جارہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں