مانسہرہ (پی این آئی ) مانسہرہ میں اسسٹنٹ کمشنر ماروی ملک شیر اوباش نوجوانوں کی جانب سے کیے گئے حملے میں زخمی ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق مانسہرہ اسسٹنٹ کمشنر ماروی ملک شیر پر تین اوباش نوجوانوں نے حملہ کردیا۔ اوباش نوجوانوں نے ماروی ملک شیر کی گاڑی کو سامنے گاڑی کھڑی کر کے روکا اور گالم گلوچ کی۔ گالم گلوچ کے ساتھ خاتون اے سی کو ہاتھ سے پکڑ کر گاڑی سے نکالنے کی کوشش بھی کی گئی۔ اے سی صاحبہ کا کھینچا تانی میں ہاتھ زخمی ہو گیا، جب کہ خاتون اے سی کا گن مین اور ڈرائیور بھی زخمی ہوا۔ پولیس نے تینوں اوباش نوجوانوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ملزمان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں