ہم خاتون کو اے سی نہیں مانتے، مانسہرہ میں خاتون اسسٹنٹ کمشنر پر تین افراد نے حملہ کر دیا

مانسہرہ (پی این آئی) تم خاتون ہو کر اے سی لگی ہوئی ہو، ہم تمہیں نہیں مانتے، مانسہرہ کی خاتون اسسٹنٹ کمشنر ماروی شیر ملک پر غازی کوٹ میں 3 افراد نے حملہ کر دیا۔ ملزمان نے لیڈی اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کو کئی بار اوور ٹیک کیا، ملزمان خاتون اسسٹنٹ کمشنر کی تصاویر اور ویڈیو بھی بناتے رہے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمان نے اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کے سامنے اپنی گاڑی روک دی اور کہا کہ یہ خاتون ہوکر ہم پر اے سی تعینات ہوئی ہیں، ہم کسی خاتون کو اے سی یا ڈی سی نہیں مانتے۔ بتایا گیا ہے کہ تلخ کلامی کے دوران ایک ملزم نے اے سی کو گولی مارنے کا بھی کہا، کھینچا تانی کے دوران لیڈی اسسٹنٹ کمشنر کا ہاتھ زخمی ہوگیا۔ملزمان نے اسسٹنٹ کمشنر کے گارڈ پر تشدد کرکے اس کا بازو توڑ دیا، موقع پر موجود افراد نے تینوں ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ماروی شیر ملک کی درخواست پر تھانا سٹی میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں