8 سالہ بچی کی زبردستی شادی، 19 سالہ دلہا اور نکاح خواں سمیت 7 افراد گرفتار کر لیے گئے

خانیوال(آئی این پی) آٹھ سالہ کمسن بچی کی زبردستی شادی کرنے پر دلہا نکاح خواں سمیت 7 افراد گرفتار ۔تفصیلات کے مطابق خانیوال کی تحصیل کبیروالا کے علاقے تھانہ بارہ میل کی حدود بلاول پور میں آٹھ سالہ کمسن بچی کی زبردستی شادی کی جا رہی تھی کہ اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ بارہ میل موقع پر پہنچ گئی

تھانہ پولیس بارہ میل نے شادی رکوائی اور دلہا 19سالہ عرفان عرف سونی نکاح خواں مولوی نور احمد گواہان محمد رمضان مبشر اے ڈی عمر دراز اور نذیر سمیت سات افراد کو گرفتار کرلیا ملزمان کے خلاف تھانہ بارہ میل چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں