اوپن یونیورسٹی، او آئی سی کانفرنس کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی میں ہونے والے امتحانات ملتوی کرکے نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (آئی این پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے او آئی سی کانفرنس کے تناظر میں 22تا 24مارچ مقامی تعطیلات کے وجہ سے اِن تین دنوں کے دوران سمسٹر خزاں 2021ء کے میٹرک اور ایف اے پروگراموں کے اسلام آباد ریجن اور راولپنڈی شہر میں منعقد ہونے والے پرچوں کے امتحانات ملتوی کرکے نئی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

جمعرات کو میٹرک کے کورس کوڈ نمبر 219کے پرچے جو 22۔مارچ کو شیڈول تھے اب 4 اپریل کو ہونگے اور میٹرک کورس کوڈ نمبر 260کے پرچے جو 24مارچ کو ہونے تھے اب 5 اپریل کو ہونگے۔ اسی طرح ایف اے/آئی کام کے کورس کوڈ نمبر 317کے پرچے جو 22 مارچ کو ہونے تھے، اب 13 اپریل کو جبکہ کورس کوڈ 316اور 358کے پرچے جو 24مارچ کو ہونے تھے اب 14۔اپریل کو ہونگے۔کنٹرولر امتحانات، ڈاکٹر محمد اجمل چوہدری کے مطابق 22تا 24مارچ صرف اسلام آباد ریجن اور راولپنڈی شہر میں منعقد ہونے والے امتحانات ملتوی کئے گئے ہیں تاہم راولپنڈی کے باقی تمام تحصیلوں، مری، کوٹلی ستیاں، کہوٹہ، کلر سیداں، گوجر خان، واہ کینٹ /ٹیکسلا اور یونیورسٹی کے راولپنڈی کیمپس میں امتحانات شیڈول کے مطابق ہونگے۔

پہلے سے جاری کردہ رول نمبر سلپس،ا وقات کار، امتحانی مراکزنئی تاریخوں کے لئے کارآمد ہونگے یعنی اِن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔۔۔۔۔۔

close