زمین لرز اٹھی، پاکستان کے کن کن شہروں میں شدید زلزلے کے جھٹکے ہوئے؟ لوگوں میں خوف و ہراس چھا گیا

گلگت(پی این آئی)زمین لرز اٹھی، پاکستان کے کن کن شہروں میں شدید زلزلے کے جھٹکے ہوئے؟ لوگوں میں خوف و ہراس چھا گیا۔۔۔ گلگت بلتستان کے ضلع دیا میر کے شہر چلاس اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق چلاس اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں

 

جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے گلگت اور استور میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں