بھارت کی جانب سے میزائل حملے کے بعد آرمی چیف کی زیر صدارت اہم کور کمانڈر کانفرنس، بڑا فیصلہ کر لیا

راولپنڈی (پی این آئی )چیف آف آرمی سٹا ف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدار اہم کار کمانڈر کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں ملک کی داخلی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیل غور کیا گیا ۔پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے جار ی بیان میں بتا یا گیا کہ کور کمانڈر کانفرنس میں عالمی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔

 

کور کمانڈرز نے مطالبہ کیا کہ بھارتی غلطی کے اعتراف کے باوجود، عالمی فورمز واقعہ کا سنجیدگی سے جائزہ لیں، بھارتی اسٹریٹجک اثاثوں کے تحفظ، حفاظتی پروٹوکول کی جانچ اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے خطرناک واقعات کسی بڑے سانحے کا محرک بننے کے ساتھ علاقائی امن اور تذویراتی استحکام کو شدید خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔اس کے علاوہ کورکمانڈرز کانفرنس میں ملک کی اندرونی سیکیورٹی صورتحال اور مغربی بارڈر کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ آرمی چیف نے ہدایت کی کہ 23 مارچ کی پریڈ اوراو آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس کیلئے جامع سیکیورٹی پلان مرتب کیا جائے۔کانفرنس میں شرکا نے عزم کیا کہ ملک کی سیکیورٹی کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ آرمی چیف نے دہشتگردی کیخلاف جاری کامیاب آپریشنز کو سراہا اور فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں کی بھی تعریف کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں