لانگ مارچ کی کال پرمسلم لیگ (ن)نے اہم فیصلے کرلئے

اسلام آباد (پی این آئی )مولانا فضل الرحمن کی جانب سے لانگ مارچ کی کال پر پاکستان مسلم لیگ (ن)نے اہم فيصلے کرلئے ہیں۔نجی ٹی وی سماء کے نمائندہ خصوصی عاصم نصیر کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے لانگ مارچ کی قیادت مریم نواز کریں گيں۔ مریم نواز اور حمزہ شہباز لاہور سے بذریعہ جی ٹی روڈ اسلام آباد جائیںگے۔اسلام آباد میں لیگی قافلے کا استقبال شہباز شريف کریں گے۔ (ن) لیگ نےجنوبی پنجاب کے کارکنان کو لاہورمیں جمع ہونے کی کال دے ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے لانگ مارچ میں شرکت کا جلد حتمی فیصلہ اور اعلان نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں