وفاق اور پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں اپوزیشن نے ممکنہ پاور شیئرنگ فارمولہ تیار کرلیا

لاہور(پی این آئی) وفاق اور پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں اپوزیشن نے ممکنہ پاور شیئرنگ فارمولہ تیار کرلیا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاق اور پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں اپوزیشن نے ممکنہ پاور شیئرنگ فارمولہ تیار کیا ہے، جس کے تحت پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا منصب چوہدری پرویز الہیٰ کو دیئے جانے کا امکان ہے، تاہم ان کے وزیر اعلٰی بننے کے بعد تشکیل پانے والی صوبائی کابینہ مختصر رکھے جانے کی

تجویز ہے۔ اس وقت بزدار کابینہ میں 38 وزیر،4 مشیر اور4 معاون خصوصی شامل ہیں۔اگر اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی تو پھر اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے مسلم لیگ (ن) کے رکن کا انتخاب کیا جائے گا، جب کہ ڈپٹی اسپیکر کیلئے پیپلز پارٹی کے حسن مرتضی کا نام زیر گردش ہے، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی جگہ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر الزمان کائرہ کوگورنر بنائے جانے کا امکان ہے، اس کے علاوہ کابینہ میں زیادہ وزارتیں مسلم لیگ(ن) کے پاس ہوں گی، پیپلز پارٹی اور ق لیگ کو بھی شیئر ملے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں