وفاقی وزیر غلام سرور خان نے خود کش بمبار بننے کی خواہش کر دی، وجہ کیا بتائی؟

ٹیکسلا (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کے ارکان عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے اسے ناکام بنانے کے لیے سرگرم ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ ان کی فرسٹریشن بھی بڑھ رہی ہے۔ شہری ہوا بازی کے وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ خود کشی حرام ہے، میرا تو خودکش بمبار بننے کو جی چاہتا ہے۔ ہفتے کے روز راولپنڈی کے حلقے این اے 59 میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا کہ جہاں سارے ملک اور دین کے دشمن بیٹھے ہوں خودکش دھماکا کروں۔

غلام سرور خان نے کہا کہ خود کش دھماکے سے ملک اور دین کے دشمنوں کو نیست و نابود کردوں، میری تو یہ سوچ ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close