علیم خان بطور وزیراعلیٰ پنجاب قبول نہیں، ترین گروپ نے فیصلہ سنا دیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے ناراض دھڑوں جہانگیر ترین اور علیم خان گروپ میں فاصلے بڑھنے لگے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ ترین گروپ کے ارکان نے علیم خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ترین گروپ کے بعض ارکان نے سخت رویہ اپنایا۔ترین گروپ کے کچھ ارکان علیم خان کے وزیر اعلی بننے پر بھی راضی نہیں تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ کے سخت گیر ارکان کے رویے کی وجہ سے علیم خان ناراض ہوگئے. عون چوہدری نے انہیں منانے کی بھی کوشش کی تاہم وہ اجلاس چھوڑ کر اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں