رمضان المبارک میں تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں کمی کا فیصلہ، طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) رمضان المبارک میں تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں کمی کا فیصلہ، طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی۔۔ رمضان المبارک میں سکولوں کے اوقات کار میں 2 گھنٹے کمی کا فیصلہ کرلیا گیا ، نئے اوقات کار کا اطلاق یکم رمضان المبارک سے ہوگا۔

فیصلے کے تحت بوائز سکول صبح 8بجے لگیں گے اور چھٹی ساڑھے 12بجے ہوگی جبکہ گرلز سکول ساڑھے 7بجے لگیں گے اور سوا 12بجے چھٹی ہوگی ، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اوقات کارتبدیلی پر ایجوکیشن اتھارٹیزسے رائے مانگ لی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں