جہانگیر ترین پاکستان واپس کب آئیں گے؟ سیاسی میدان سے ایک اور بڑی خبر آگئی

لاہور (پی این آئی )تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کی لندن سے آئندہ ہفتے واپسی متوقع ہے اور آئندہ ہفتے ہی ترین گروپ کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیاہے ۔ جہانگیر ترین گروپ اجلاس میں ن لیگ کے ساتھ ملاقات کے بارے میں مشاورت کرے گا جبکہ ترین گروپ کی آئندہ ہفتے ہی ن لیگ کے ساتھ ملاقات کا امکا ن بھی ظاہر کیا جارہاہے۔

اس کے علاوہ جہانگیر ترین کی واپسی کے بعد ترین گروپ کی پرویز الہیٰ سے ملاقات بھی ہو سکتی ہے ۔ ترین گروپ کے مشاورتی اجلاسوں میں سیاسی ملاقاتوں کے بارے میں مشاورت کی جائے گی اور موجودہ سیاسی صورتحال میں آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور ہو گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں