میر عدیل احمد کو چیئرمین ضلع زکوٰۃ و عشر کمیٹی مظفرآباد تعینات کر دیا گیا

مظفرآباد (پی آئی ڈی) میر عدیل احمد کو چیئرمین ضلع زکوٰۃ و عشر کمیٹی مظفرآباد تعینات کر دیا گیا۔ اس سلسلہ میں سیکرٹریٹ زکوۃ و عشر آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

میر عدیل احمد تحریک انصاف ضلع مظفرآباد کے جنرل سیکرٹری ہیں۔عوامی حلقوں کی جانب سے میر عدیل احمد کی بطور چیئرمین ضلع ذکوت و عشر کمیٹی تعیناتی پر وزیراعظم آزاد کشمیر کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close