وزیراعظم عمران خان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو شٹ اپ کال دیدی؟ بڑا دعویٰ آگیا

کراچی ( پی این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بلاول بھٹو پر تنقیدی واروں پر وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی سے ہم نے وزارت نالائقی کے باعث واپس لی ، عمران خان نے ابھی انہیں شٹ اپ کال دیں ۔وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی عمر گزر گئی سیاسی آداب نہیں سیکھے۔

شاہ محمود قریشی ملتان میں تو ووٹروں کے پاس جاتے نہیں لاڑکانہ کیسے جائیں گے، ہم نے نالائقی کی بنیاد پر قریشی سے وزارت خارجہ واپس لی تھی اب وزیر اعظم عمران خان نے بھی انہیں شٹ اپ کال دی ہے ۔وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہے تھے، شاہ محمود بہت جلد عمران خان کے خلاف حسب عادت بیان بازی کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close