نجی تعلیمی اداروں میں بڑی پابندی عائد

لاہور(پی این آئی) نجی تعلیمی اداروں میں میں مختلف سرگرمیوں کیلئے لاوڈ سپیکر استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ، سکولوں میں اونچی آواز کرنے پر لاوڈ سپیکر ضبط کرکے قانونی کارروائی کی جائے گی،ایجوکیشن اتھارٹیز کو سائونڈ سسٹم ایکٹ 2015 پر ہر صورت عملدرآمد کروانے کا حکم جاری کردیا۔ مراسلے کے مطابق اونچا لاوڈ سپیکر شور پیدا کرتا ہے اور اس سے انسانی صحت پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں، ایسی کوئی بھی سرگرمی جو انسانی صحت کیلئے سومند نہ ہو اس کی

اجازت ہرگز نہیں ہوگی۔ سکولوں میں اونچی آواز میں لاوڈ سپیکر لگانا سائونڈ سسٹم ایکٹ 2015 کی خلاف ورزی ہے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا۔سکول ایجوکیشن کے مطابق سکولوں میں لاوڈ سپیکر کا استعمال روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں، ایجوکیشن اتھارٹیز سائونڈ سسٹم ایکٹ کے حوالے سے نجی سکولوں کو آگاہی لیٹر جاری کریں گی،احکامات کیخلاف ورزی پر سائونڈ سسٹم ایکٹ 2015 کے تحت متعلقہ سکولوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں