ڈکیتی کا ڈرامہ، شادی کی تقریب میں دو بھائیوں کی فائرنگ سے تیسرا بھائی زخمی، دونوں بھائی گرفتار

کراچی (پی این آئی) ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا بہانہ بنانے والے دو بھائیوں کو کراچی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے جوہر آباد میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کرنے والے 2 بھائیوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آکر ان کا اپنا بھائی زخمی ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق جوہر آباد میں شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 2 بھائیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

فائرنگ کی زد میں آ کر ملزمان کا اپنا بھائی زخمی ہو گیا تھا لیکن معاملے کو چھپانے کے لیے واقعے کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا رنگ دیا گیا تھا۔ پولیس نے تفتیش کی تو پتہ چلا کہ زخمی خضر اپنے بھائیوں شہروز اور بہروز کی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہو ا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں