تازہ ترین

پی ٹی آئی رہنما عمر گنڈا پور اور صوبائی وزیر شاہ محمد کی نااہلی کالعدم قرار

اسلام آباد (پی این آئی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما عمر امین گنڈا پور اور خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر شاہ محمد کی نااہلی کو کالعدم قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں عمر امین گنڈا پور، شاہ محمد، علی امین گنڈا پور اور مامون الرشید کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق  عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے نماز کے بعد سنایا۔عدالت نے ڈیرہ اسماعیل خان کے میئر شپ کے الیکشن کے لیے پی ٹی آئی رہنما کو الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دیا اور ان کی نااہلی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر شاہ محمد کی بھی نااہلی کو کالعدم قرار دیا۔عدا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں