پی پی اور (ن)لیگ کی اعلیٰ قیادت کے درمیان اہم ترین ملاقات،بڑے فیصلے سامنے آگئے

لاہور(پی این آئی)ماڈل ٹائون میں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے درمیان اہم ترین ملاقات ہوئی ، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کیخلاف تمام آئینی، قانونی و سیاسی آپشنز کو استعمال کرنا ہوگا، ہم نے طے کیا ہے جکہ چند دن میں ن لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے مشاورت کرکے ہمارے اتحاد پی ڈی ایم میں اس معاملے کو لے کر جائیں گے، مشاورت کے ساتھ اکٹھے ہوکر حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔اس سے قبل سابق صدر آصف زرداری اپنے

صاحبزادے بلاول بھٹو کے ہمراہ لیگی قیادت سے ملاقات کے لیے مادل ٹاؤن پہنچے جہاں شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز نے ان کا استقبال کیا جب کہ اس موقع پر خواجہ سعد رفیق اور مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی (ن) لیگ کی قیادت سے ملاقات ہوئی جس میں شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز، خواجہ سعد اور مریم اورنگزیب شامل تھیں۔دونوں جماعتوں کی قیادت نے اس اہم ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور حکومت مخالف مارچ پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں آئندہ کی حکمت عملی اور حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے معاملے پر بھی بات ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں