خاتون نے شادی کے چار سال بعد کتنے بیٹوں کو جنم دیدیا؟ 1جاں بحق

سرگودھا(پی این آئی)سرگودھا میں شادی کے 4 سال بعد خاتون کے ہاں چاربچوں کی پیدائش ہوئی، تاہم ایک بچہ انتقال کرگیا۔گورنمنٹ مولا بخش اسپتال سرگودھا میں بھلوال کے رہائشی شاہد احمد کے ہاں شادی کے 4 سال بعد 4 بیٹوں کی پیدائش ہوئی ۔

بچوں کے والد نے بتایا کہ وہ اور اس کی اہلیہ بیٹوں کی پیدائش پر بہت خوش ہیں تاہم طبی امداد کے دوران ایک بچہ جاں بحق بھی ہوگیا ۔ بچوں کو مزید بہتر دیکھ بھال کے لیے سول اسپتال کے بچوں کے وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے، ڈاکٹروں کے مطابق ماں اور بچے صحت مند اور تندرست ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close