پیپلزپارٹی رہنما نبیل گبول کی جانب سے ریحام خان کو شادی کی پیشکش ۔۔نبیل گبول نے وضاحت بھی پیش کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نبیل گبول نے ماضی میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کو شادی کی پیشکش کرنے سے متعلق وضاحت پیش کی ہے۔جیو نیوز کے پروگرام میں میزبان شہزاد اقبال نے نبیل گبول کو ایک پرانا بیان یاد کرایا جس میں انہوں نے ریحام خان کو پروگرام کے دوران شادی کی پیشکش کی تھی ۔

اس پر جواب دیتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ وہ لمبی کہانی ہے، میں نے ریحام خان کو مذاق میں شادی کی پیشکش کی تھی لیکن مجھے نہیں پتہ تھا کہ میرے دوست عمران خان برا مان جائیں گے اور جلد ہی ان سے شادی کر لیں گے۔نبیل گبول نے پروگرام میں موجود آمنہ الیاس کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر ان کو اپنی قسمت چمکانی ہے تو ہو سکتا ہے کہ میں انہیں پروپوز کروں تو کوئی اور انہیں شادی کی پیشکش کر دے اور یہ خاتونِ اول بن جائیں۔جواب میں آمنہ الیاس نے کہا کہ نبیل گبول نے سماجی کاموں کی سروس کھولی ہوئی ہے۔نبیل گبول نے کہا مجھے معلوم ہے کہ اگلا وزیراعظم کون ہوگا لہٰذا میں ابھی سے ان کا کام پکا کر رہا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں