شیخ رشید کو اب شادی نہیں بلکہ۔۔۔۔ کیا کرنا چاہئے؟ ریما خان کا دلچسپ مشورہ

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان کی نامور فلم اسٹار ریما خان نے نجی ٹی وی کے پروگرام ’جشن کرکٹ‘ میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے متعلق کہا ہے کہ شیخ رشید کو اب شادی نہیں ’اللہ اللہ‘ کرنی چاہیے۔پروگرام ’جشن کرکٹ‘میں گفتگو کرتے ہوئے ریما خان کا کہنا تھاکہ امریکا میں رہتی ہوں اور 3 دن پہلے پاکستان آئی ہوں۔

ان کا کہنا تھاکہ بہت خوش ہوں پاکستان میں کرکٹ واپس آئی ہے اور اس ٹیم کے ساتھ ہوں جو اچھا کھیل پیش کرے۔ان کا کہنا تھاکہ 90فیصد پاکستانی مرداپنی بیوی سے ڈرتے ہیں اور 70فیصد لوگوں کو لگتا ہوگا اداکار دوسرے اداکار سے جلتے ہیں۔ریما خان کا کہنا تھاکہ میرا اور جویریہ سے10سال سے ملاقات نہیں ہوئی۔500 کی دوڑ گیم میں فلم اسٹار کا کہنا تھاکہ شیخ رشید کو اب شادی نہیں بلکہ اللہ اللہ کرنا چاہیے، وہ جب گھر بسائیں گے مجھے خوشی ہوگی، 20 فیصد لوگ سوچتے ہوں گے شیخ رشید کو شادی کرلینی چاہیے۔خیال رہے کہ ریما خان نے 500کی دوڑ میں 409پوائنٹس اسکور کیے تاہم اب تک شہروز سبزواری 430 پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close