23 مارچ کو آدھا اسلام آباد کسی اور کے کنٹرول میں ہوگا، اپوزیشن کو مارچ ملتوی کرنے کا مشورہ دیدیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 23 مارچ کو آدھا اسلام آباد کسی اور کے کنٹرول میں ہوگا،اپوزیشن مارچ ملتوی کردے، دہشتگردی اور کورونا کا خطرہ ہے، سیاست چلتی رہتی ہے حکومت کو دہشتگردی کیخلاف اپوزیشن کے ساتھ ملکر ایک بیانیہ بنانا چاہیے، اپوزیشن کو بھی عمران جتنا ہی ملک عزیز ہے۔انہوں نے سینیٹ کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کام اپوزیشن کو سمجھانا ہے۔

ملک جتنا عزیز عمران خان کو ہے اتنا ہی عزیز اپوزیشن کو بھی ہے، 23 مارچ کو آدھا اسلام آباد کسی اور کے کنٹرول میں ہوگا، جیمبرز بھی لگے ہوں گے، اپوزیشن 23 مارچ کو ملتوی کردے اور 27 مارچ کو اسلام آباد آجائے، دہشتگردی اور کورونا کا بجی خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاست چلتی رہتی ہے حکومت کو دہشتگردی کیخلاف اپوزیشن کے ساتھ ملکر ایک بیانیہ بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی سے اب کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، کالعدم ٹی ٹی پی کے مطالبے پاکستان سے ٹکرانے والے ہوئے تو ٹکرایا جائے گا، افغان طالبان کا کہنا ہے کہ ہماری سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہوگی، افغانستان کے ساتھ 20 کلومیٹر ابھی باڑ لگانا رہتی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ 11 جنوری سے نئی بی این اے تنظیم بن گئی ہے۔ جوہرٹاؤن میں ہونے والے حملے میں تین دہشتگردوں کو سزا ہوچکی ہے، را نے پاکستان کے کریمنل کو پیسے دے کرانگیج کیا۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی حکومت آخری دم تک چین سے دوستی نبھائے گی، جوہر ٹاون کے تینو ں ملزموں کو سزائے موت دی گئی ہے، دہشت گردی کے خلاف ایک بیانیہ بنایا جانا چاہیے، بھارت میں مسلمانوں پر ظلم کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں